دس غلاموں کو آزاد کرنے کا ثواب

حدثنا يعقوب بن حميد حدثنا حاتم بن إسماعيل عن محمد بن عبد الله عن مولى البراء بن عازب عن البراء بن عازب أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من صلى علي كتب الله عز وجل له بها عشر حسنات ومحا عنه بها عشر سيئات ورفعه بها عشر درجات وكن به عدل عتق عشر رقاب (الصلاة على النبي لابن أبي عاصم، الرقم: ۵۲، وقد ذكره المنذري في الترغيب والترهيب بلفظة “عن”، إشارة إلى كونه صحيحا أو حسنا أو ما قاربهما عنده كما بين أصله في مقدمة كتابه ۱/۵٠)

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ”جو مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کے بدلہ دس نیکیاں لکھتے ہیں، دس گناہوں کو مٹاتے ہیں، اس کے دس درجات بلند کرتے ہیں اور اس کو دس غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے۔

مخصوص کھانا ملنا

حضرت شاہ ولیّ اللہ رحمہ اللہ اپنے رسالہ حرزِ ثمین میں مُکاشفہ نمبر ۱۹ پر تحریر فرماتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے ارشاد فرمایا کہ:

وہ رمضان المبارک میں سفر کر رہے تھے، نہایت شدید گرمی تھی جس کی وجہ سے نہت ہی مشقّت اُٹھانی پڑی۔ اُسی حالت میں مجھے اونگھ آگئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوئی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت ہی لذیذ کھانا جس میں چاول اور میٹھا اور زعفران اور گھی خوب تھا(نہایت لذیذ زردہ) مرحمت فرمایا جس کو خوب سیر ہوکر کھایا۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی مرحمت فرمایا جس کو خوب سیر ہو کر پیا جس سے بھوک پیاس سب جاتی رہی اور جب آنکھ کھلی، تو میرے ہاتھوں میں سے زعفران کی خوشبو آرہی تھی۔

نوٹ:- حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کے والد ماجد اور ان کے اہلِ خانہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے عاشق اور بکثرتِ درود پڑھنے والے تھے۔ (فضائل درود، ص ۱۸۸)

يَا رَبِّ صَلِّ وَ سَلِّم  دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=5899 , http://ihyaauddeen.co.za/?p=15716

Check Also

اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا حصول

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو آدمی یہ تمنّا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے کہ وہ (اللہ تعالیٰ) اس سے راضی ہوں، تو...